Skip to main content
بی سی سی آئی نے آج ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئینٹی کے بعد ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا کر روہت شرما کو کپتان بنا دیا ہے جبکہ ٹیسٹ میں بھی ان کا نائب روہت شرما کو بنا کر عندیہ دے دیا ہے کہ شاید جلد ٹیسٹ کپتانی بھی ان سے لے لی جائے، ویرات کوہلی کا ون ڈے کا بطور کپتان اتنا شاندار ہے کہ کوئی دوسرا کپتان اس کے آس پاس بھی نہیں ہے ابھی کرک انفو پہ ریکارڈ دیکھا تو 95 میچز میں سے 65 میچز کوہلی نے جیتے ہیں جبکہ ان کی اپنی کارکردگی یہ رہی کہ اس دوران کوہلی نے 72 سے زائد کی ایوریج اور 98 کے سٹرائیک ریٹ سے 5449 رنز بنائے، 21 سینچریاں بنائیں اور 27 نصف سنچریاں بنائیں یاد رہے اس میں پچھلے دو سال وہ بھی شامل ہیں جب کوہلی آؤٹ آف فارم ہیں۔ انڈیا شاید آئی سی سی کی ٹرافی جیتنے کے لئے اتنا بیتاب ہو گیا ہے یا پھر کچھ لوگوں کے بقول یہ ممبئی لابی کا بی سی سی آئی پہ پریشر تھا اس لئے روہت شرما کو کپتان بنایا گیا، روہت شرما آئی پی ایل کی ٹرافی ممبئی انڈینز کو پانچ بار کپتان کے طور پہ جتوا چکے ہیں تو شاید وہ آئی سی سی ٹرافی بھی لے آئیں جو آخری بار انڈیا نے 2013 میں چمپینز ٹرافی کی صورت دھونی کی قیادت میں جیتی تھی، مزے کی بات یہ ہے کہ آئی سی آئی ٹورنامنٹس میں روہت شرما کی عمومی کارکردگی تو اچھی ہے لیکن بڑے مقابلوں یا ناک آؤٹ میچز میں وہ مکمل ناکام رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment