Skip to main content
جبیں افسردہ اور میں نمدیدہ یوں تو میں کوئی نیک متقی پرہیز گار نہیں بلکہ جنت کیلئے تو بس اللہ رب العزت کی شان کریمی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ہی کا بڑا آسرا ہے لیکن ۔۔۔ یہ جو سعودیہ سے آئے دن فحاشی و عریانی اور شراب و کباب کی محفلوں کی خبریں آرہی ہیں اس پر دل بڑا افسردہ ہے افسردگی کی وجہ محض شراب فحاشی و عریانی نہیں وہ تو ہمارے پاکستان یا دیگر ممالک میں سعودیہ سے بھی زیادہ ہے پر اپنا درد الگ ہے اس سر زمین پر میرے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سب ختم کرنے کیلئے بڑی قربانیاں دیں تھیں اپنے بھی ساتھ چھوڑ گئے تھے اسی جگہ انہیں گلیوں میں بس وہ یاد آتا ہے تو دل بیٹھ سا جاتا ہے 🥲 لوگوں کو راہِ راست پر لانے کیلئے نبوت کے بعد تین سال غیر اعلانیہ دعوت دیتے رہے تب حالات ایسے بنے کہ نبوت سے پہلے جسے صادق و امین کا لقب دیا گیا اسے نعوذباللہ جادو گر تک کہا گیا زمین تنگ کردی گئی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ ہجرت کر گئے مگر دین کی دعوت نہ چھوڑی اور یوں لوگ جہالت کے اندھیروں سے دین کی روشنی کی طرف لوٹ گئے اور پھر میرے نبی فاتح مکہ بن کر لوٹے آج اسی ملک میں ایک بار پھر رفتہ رفتہ وہ سب کچھ ۔۔۔۔۔ کیسے۔۔۔۔ آخر کیسے؟ تب تو سامنا کفار مکہ سے تھا آج تو حکمران مسلمان ہیں اور دعوت دین پر ہی پابندی ہائے افسوس افسردگی کے عالم میں بھی اطمینان بس اس بات پر ہے کہ مجھ گناہ گار کا دل حضور کی محبت میں اتنا افسردہ ہے جبکہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو اللہ پاک کے محبوب تھے اور ہیں ✍️ یعقوب عالم
Comments
Post a Comment