Posts
Showing posts from December, 2021
جبیں افسردہ اور میں نمدیدہ یوں تو میں کوئی نیک متقی پرہیز گار نہیں بلکہ جنت کیلئے تو بس اللہ رب العزت کی شان کریمی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ہی کا بڑا آسرا ہے لیکن ۔۔۔ یہ جو سعودیہ سے آئے دن فحاشی و عریانی اور شراب و کباب کی محفلوں کی خبریں آرہی ہیں اس پر دل بڑا افسردہ ہے افسردگی کی وجہ محض شراب فحاشی و عریانی نہیں وہ تو ہمارے پاکستان یا دیگر ممالک میں سعودیہ سے بھی زیادہ ہے پر اپنا درد الگ ہے اس سر زمین پر میرے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سب ختم کرنے کیلئے بڑی قربانیاں دیں تھیں اپنے بھی ساتھ چھوڑ گئے تھے اسی جگہ انہیں گلیوں میں بس وہ یاد آتا ہے تو دل بیٹھ سا جاتا ہے 🥲 لوگوں کو راہِ راست پر لانے کیلئے نبوت کے بعد تین سال غیر اعلانیہ دعوت دیتے رہے تب حالات ایسے بنے کہ نبوت سے پہلے جسے صادق و امین کا لقب دیا گیا اسے نعوذباللہ جادو گر تک کہا گیا زمین تنگ کردی گئی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ ہجرت کر گئے مگر دین کی دعوت نہ چھوڑی اور یوں لوگ جہالت کے اندھیروں سے دین کی روشنی کی طرف لوٹ گئے اور پھر میرے نبی فاتح مکہ بن کر لوٹے آج اسی ملک میں ایک بار پھر رفتہ رفتہ وہ سب کچھ ۔۔۔۔۔ کیسے۔۔۔۔ آخر کیسے؟ تب تو سامنا کفار مکہ سے تھا آج تو حکمران مسلمان ہیں اور دعوت دین پر ہی پابندی ہائے افسوس افسردگی کے عالم میں بھی اطمینان بس اس بات پر ہے کہ مجھ گناہ گار کا دل حضور کی محبت میں اتنا افسردہ ہے جبکہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو اللہ پاک کے محبوب تھے اور ہیں ✍️ یعقوب عالم
- Get link
- X
- Other Apps
بلوچستان کئی دہائیوں سے نظر اندازی کا شکار رہا ہے، یہاں جب کوئی حکومت قائم ہوئی وہ صرف اپنی بندر بانٹ میں لگی رہی، اس کے وسائل کا غلط استعمال کیا گیا، یہاں اس محرومی کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان مخالف تحاریک قائم کی گیئں اور ان تحاریک کے سربراہ آج لندن میں مزے کر رہے ہیں، یہاں معدنیات، گیس، بارڈر اور سمندر ہماری اسٹیبلشمنٹ کو شروع سے للچاتا رہا، قوم پرستوں سے گٹھ جوڑ رہا۔ زرداری، نوازشریف، مجلس عمل، قوم پرست، نیازی یہاں کسی نے کوئی توجہ نہیں دی نہ دل میں ذرا بھی رحم آیا، بس یہ صوبہ چوکیداروں کے حوالے رہا یہاں کا بارڈر ان کو ارب پتی بناتا رہا، اسی صوبے میں وہ چمن بارڈر ہے جہاں سے پاپا جونز کی فرنچائز بنتی ہیں، اسی صوبے میں وہ سمندر ہے جہاں ڈیوٹی دے کر جزیرے خریدے جاتے ہیں۔ گوادر کی ترقی کے نام پر وہاں کے عوام کو بیوقوف بنایا جاتا رہا، ان کا بارڈر، ان کی زمین اور ان کا سمندر ان کے لیے اجنبی کردیا گیا۔ سی پیک جس کا مرکز گوادر بتایا گیا وہاں کے عوام پانی جیسی بنیادی ضرورت کو ترستے ہیں، بیروزگاری عام ہے، ہاں شراب کے پرمٹ اور شراب خانے بہت تنگدہی سے قائم کیے گئے۔ مگر اس دفعہ ان کے حقوق کی جنگ لڑنے والا کوئی قوم پرست نہیں، کوئی سردار نہیں، کوئی لادین نہیں، درسِ نظامی لیا، کچھ عصری تعلیم حاصل کیا مچھیرے کا بیٹا، سادہ سا شخص "مولانا ہدایت الرحمان" بلوچستان کی حقیقی آواز ہے کیونکہ یہ کلین شیو، سوٹ ٹائی پہنا لیڈر نہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے دھرنا دینے والوں میں سے نہیں، اس کے دھرنوں میں کوئی ناچنے والا اور ناچنے والیاں نہیں، اس دھرنے میں کوئی ڈی جے نہیں تو مین اسٹریم میڈیا کی اسکرین کے لیے اس میں کوئی رنگینی بھی نہیں، جو دکھانا چاہیں ان پر وردی والوں کی نگرانی بہت سخت ہے، کیونکہ یہ حکومت آزاد میڈیا کی رکھوالی بھی تو ہے، اپنے ہر نعرے کی طرح سچی۔ مگر اس مین اسٹریم میڈیا کی، اس حکومت کی اور اس اسٹیبلشمنٹ کی اس سوشل میڈیا نے ماں مار دی، پورے پاکستان میں اس دھرنے کی دھوم ہے اور جگ ہنسائی ان جعلی ستونوں کا مقدر ہے۔ نسلہ ٹاور پر تڑپنے والے جج کی ازخود نوٹس والی رگ کہیں دب چکی ہے۔ بلوچستان کی اس تحریک میں اب پاکستان مردہ باد کے نعرے نہیں، پاکستان زندہ باد کے نعرے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ بلوچستان کے بھائیوں اور بہنوں کا یہ ہجوم اپنے ملک پاکستان کو ان ظالموں اور اس بیکار سسٹم سے آزاد کرانے نکلا ہے اور مجھے یقین ہے انشاء اللّٰہ یہ تحریک پورے پاکستان میں اٹھے گی اور اس دفعہ بلوچستان لیڈ کرے گا۔ #حق_دو_گوادر_کو #mulanahidayaturrehman تحریر صہیب جمال
- Get link
- X
- Other Apps
بی سی سی آئی نے آج ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئینٹی کے بعد ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا کر روہت شرما کو کپتان بنا دیا ہے جبکہ ٹیسٹ میں بھی ان کا نائب روہت شرما کو بنا کر عندیہ دے دیا ہے کہ شاید جلد ٹیسٹ کپتانی بھی ان سے لے لی جائے، ویرات کوہلی کا ون ڈے کا بطور کپتان اتنا شاندار ہے کہ کوئی دوسرا کپتان اس کے آس پاس بھی نہیں ہے ابھی کرک انفو پہ ریکارڈ دیکھا تو 95 میچز میں سے 65 میچز کوہلی نے جیتے ہیں جبکہ ان کی اپنی کارکردگی یہ رہی کہ اس دوران کوہلی نے 72 سے زائد کی ایوریج اور 98 کے سٹرائیک ریٹ سے 5449 رنز بنائے، 21 سینچریاں بنائیں اور 27 نصف سنچریاں بنائیں یاد رہے اس میں پچھلے دو سال وہ بھی شامل ہیں جب کوہلی آؤٹ آف فارم ہیں۔ انڈیا شاید آئی سی سی کی ٹرافی جیتنے کے لئے اتنا بیتاب ہو گیا ہے یا پھر کچھ لوگوں کے بقول یہ ممبئی لابی کا بی سی سی آئی پہ پریشر تھا اس لئے روہت شرما کو کپتان بنایا گیا، روہت شرما آئی پی ایل کی ٹرافی ممبئی انڈینز کو پانچ بار کپتان کے طور پہ جتوا چکے ہیں تو شاید وہ آئی سی سی ٹرافی بھی لے آئیں جو آخری بار انڈیا نے 2013 میں چمپینز ٹرافی کی صورت دھونی کی قیادت میں جیتی تھی، مزے کی بات یہ ہے کہ آئی سی آئی ٹورنامنٹس میں روہت شرما کی عمومی کارکردگی تو اچھی ہے لیکن بڑے مقابلوں یا ناک آؤٹ میچز میں وہ مکمل ناکام رہے ہیں۔
- Get link
- X
- Other Apps
ایشز سیریز۔ گابا ٹیسٹ۔ تیسرے دن کا کھیل۔ انگلینڈ کی دوسری اننگ میں مزاحمت جاری۔ گابا (برسبین) ٹیسٹ کے تیسرے دن میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں کھیل کے اختتام تک 220 رنز بنا لئے تھے 2 وکٹوں کے نقصان پر، دی رنز مشین جوئے روٹ 86 رنز پر اور ٹی ٹونٹی کے نمبر 1 بیٹسمین ڈیوڈ ملان 80 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے آج صبح 343/7 پر پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز کیا تو دوسرے دن کے سنچری میکر ٹریوس ہیڈ نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر تیزی سے رنز بنائے اور لنچ سے پہلے تک 425 تک سکور پہنچا دیا آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ٹریوس ہیڈ ہی تھے اُنہوں نے شاندار 152 رنز کی اننگ کھیلی 102 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ۔ انگلینڈ کے اوپنرز نے دوسری اننگ میں جیسے تیسے لنچ تک کوئی وکٹ نہیں گرنے دی لیکن لنچ کے بعد روری برنز حسبِ معمول جلد ہی گھر لوٹ گئے، حسیب حمید اچھی لے میں لگے لیکن 27 رنز پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے اُس کے بعد ڈیوڈ ملان کو کپتان کا ساتھ میسر آیا اور دونوں نے کھیل کے اختتام تک اور کوئی وکٹ نہیں گِرنے دی اور 159 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ ابھی بھی پہلی اننگ کا حسارہ پورا کرنے کے لئے انگلینڈ کو 58 رنز اور بنانے ہیں۔ چوتھے دن کا پہلا سیشن بڑی اہمیت کا ہوگا اگر یہ دونوں بلے باز پہلے سیشن میں سروائیو کر گئے تو آسٹریلیا پر پریشر بڑھ جائے گا۔ اس سیریز کی ایک اور خاص بات جس پر یقیناً سبھی کی نظریں ہونگی خاص طور پر ہم پاکستانی اس بات کو لے کر بڑے پریشان ہونگے اور وہ یہ کہ جوئے روٹ کیلنڈر ائیر میں محمد یوسف کے 1788 رنز کے ورلڈ ریکارڈ کے قریب ہوتے جا رہے ہیں، جوئے روٹ کے 25 اننگز میں 1541 رنز ہو چُکے ہیں جبکہ محمد یوسف نے ورلڈ ریکارڈ 19 اننگز میں بنایا تھا اور اُن کی بیٹنگ ایوریج 99.33 رنز کی تھی اور اُنہوں نے یہ ورلڈ ریکارڈ سن 2006 میں بنایا تھا۔
- Get link
- X
- Other Apps
جہاں محبت ہو اور عزت نہ ہو،وہاں محبت ختم ہوجاتی ہے جہاں محبت نہ ہو، عزت ہو،وہاں محبت ہو ہی جاتی ہے #گمنام
- Get link
- X
- Other Apps
درد سے، یادوں سے، اشکوں سے شناسائی ہے کتنا آباد مرا گوشۂ تنہائی ہے خار تو خار ہیں، کچھ گل بھی خفا ہیں مجھ سے میں نے کانٹوں سے الجھنے کی سزا پائی ہے
- Get link
- X
- Other Apps